حیدرآباد 8 جولائی (سیاست نیوز) شہر میں آج ایک اجنبی فون کال سے دہشت پیدا ہوگئی ۔ مختلف مقامات بالخصوص عدالتوں میں بم کی اطلاع سے پولیس چوکس ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق ایک اجنبی نے بذریعہ میل اطلاع دی ۔ انتہائی سیکوریٹی والے راج بھون و پرانے شہر میں سٹی سیول کورٹ، جمخانہ کلب اور سکندرآباد سٹی سیول کورٹ میں بم کی اطلاع دی گئی ۔ اس میل کے بعد پولیس اور بم اسکواڈ مذکورہ مقامات پہنچے اور عملہ اور عوام کو چوکس کرکے انہیں محفوظ مقام منتقل کردیا گیا اور کورٹ بند کردیئے گئے ، جامع تلاشی کے بعد پولیس نے چین کی سانس لی اور بم کی اطلاع کو جھوٹی قرار دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے پتہ لگایا کہ یہ دھمکی آمیز جھوٹا میل انا یونیورسٹی کے سابقہ طالب علم کے نام سے صبح تقریباً 4 بجے حاصل ہوا ۔ پولیس نے مکمل احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے تلاشی لی اور اطلاع کو جھوٹی قرار دیا اور میل روانہ کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ع