شہر میں مزید 300 عمارتوں کو گرجانے کا خطرہ لاحق

   

حیدرآباد :۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس کے حدود میں 300 سے زیادہ مخدوش عمارتوں کے پائے جانے کے بعد جن کے گرجانے کا خطرہ لاحق ہے ، خستہ حالت عمارتوں کو منہدم کرنے کا جلد ہی ایک ایکشن پلان بنایا جائے گا ۔ حالیہ معائنہ کے دوران جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے خستہ حالت کی عمارتوں کی نشاندہی کی ہے جس کے بعد اس نے جی ایچ ایم سی ایکٹ کے مطابق کارروائی شروع کی ہے ۔ اب جملہ 518 خستہ حالت کی عمارتیں ہیں ان میں 337 کی گذشتہ برسوں میں نشاندہی کی گئی تھی جب کہ 181 عمارتیں اس سال گرجانے کے خطرہ پر ہیں ۔ جی ایچ ایم سی نے 201 عمارتوں کے لیے کارروائی شروع کی جس میں 121 کو منہدم کردیا گیا اور 89 کو ان کے مالکین نے اسٹرکچرل تبدیل کرتے ہوئے مرمت کروائی ۔ شہر میں ہورہی شدید بارش کے پیش نظر جی ایچ ایم سی کی جانب سے اب جی ایچ ایم سی ایکٹ کے مطابق مابقی خستہ حالت کی عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کرنے کا منصوبہ ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔۔