شہر میں مغربی کلچر کو فروغ : نوجوان لڑکیوں کا مردحضرات سے مہندی ڈیزائن او رزلف تراشی

,

   

شہر میں مغربی کلچر کو فروغ : نوجوان لڑکیوں کا مردحضرات سے مہندی ڈیزائن او رزلف تراشی حیدرآباد : پچھلے کچھ دنوں سے شہر میں ایک نیا کلچر سامنے آیا ہے ۔ کچھ نوجوان لڑکیاں مردوں سے اپنے ہاتھوں پر مہندی ڈیزائن او رزلف تراشی کروارہی ہیں ۔ اور اسے فیشن اور ماڈرن قرار دیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہر کے ایک لیڈیز پارلر ’’ یونیسکس ‘‘ اس طرح کے پروگراموں کو فر وغ دے رہا ہے ۔

یہاں پر نوجوان لڑکے نوجوان لڑکیوں کے بال تراش رہے ہیں ۔ اس طرح کے پارلرس میں نئے او رپرانے شہر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ بڑی بڑی کمپنیاں او رملٹی نیشنل کمپنیاں اس میں رقم لگاکر زیادہ زبردست منافع حاصل کررہی ہے ۔ اور کچھ خاص مواقع جیسے شادی ، منگنی کے موقعوں پر دلہن کے میک اپ خصوصی ڈسکاؤنٹ کیا جارہا ہے ۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=QcMQ5QgOdh4