شہر میں منگل کی رات 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

   

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں منگل کی شب بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شب شہر میں 22ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی جانب سے نصب کردہ بیشتر خودکار موسمی اسٹیشنس کے ڈاٹا کے مطابق شہر میں اوسط بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر1.10ملی میٹر تا 15ملی میٹر کے درمیان بارش ہوئی تاہم بعض مقامات جیسے ماریڈپلی،خیریت آباد اور ترملگری میں اوسط بارش ہوئی۔ ماریڈپلی میں 29.8ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ بورابنڈہ علاقہ میں 21.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں اقل ترین اور اعظم ترین درجہ حرارت 22.8ڈگری اور 24.5 ڈگری سلسیس کے درمیان ریکارڈ کیاگیا۔

تلنگانہ کے اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ گرج چمک کے ساتھ تلنگانہ کے اضلاع میں بارش ہوگی۔ اس دوران 30 تا 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ اضلاع عادل آباد، کمرا بھیم، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد ، جگتیال وغیرہ میں بارش ہوسکتی ہے۔