شہر میں موسم معمول کے مطابق رہے گا ‘ بارش کا امکان نہیں

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد25جولائی (سیاست نیوز) شہر میںجاریہ ہفتہ موسم معمول کے مطابق رہے گا اور 26 جولائی سے آئندہ ایک ہفتہ تک بارش کی کوئی پیش قیاسی نہیں کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں کہا گیا کہ دونوں شہروں و نواحی علاقوں میں اس ہفتہ بارش کے امکانات نہیں ہیں جس کے سبب موسم خوشگوار رہے گا۔دونوں شہروں میں اقل ترین درجہ حرارت 22ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ اعظم ترین درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے لیکن کسی بھی مقام پر ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان نہیں ہے اور مطلع صاف رہے گا۔