حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں اس سال ماہ اگست میں گزشتہ سال کے اگست کے مقابل مکانات کے رجسٹریشنس میں قدرے کمی ہوئی۔ نائیٹ فرینک انڈیا کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2024 ء کے دوران شہر میں 4,043 کروڑ روپئے مالیت کے مکانات فروخت ہوئے جو سال بہ سال 17 فیصد کا اضافہ ہے۔ تاہم اس رپورٹ میں کہا گیا کہ رجسٹریشنس کی تعداد 6,439 رہی جو گزشتہ سال اگست کے مقابل ایک فیصد کم ہے۔ نائیٹ فرینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری 2024 ء سے شہر میں جملہ 54,483 مکانات کے رجسٹریشن ہوئے جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ہونے والے رجسٹریشنس کے مقابل 18 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی طرح جنوری تا اگست 2024 ء رجسٹریشنس ہوئی جائیدادوں کی قدر 33,641 کروڑ روپئے ہے جو سال بہ سال 41 فیصد کا اضافہ ہے۔