شہر میں نالوں کی بحالی پر حیڈرا کی توجہ

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد ڈیزاسسٹر ریسپانس اینڈ اسیٹ پروٹیکشن ایجنسی ( حیڈرا ) کی جانب سے شہر میں تمام نالوں کو بحال کرنے پر توجہ دی جارہی ہے جن کے لنک چیانلس ایک چین سسٹم کے طور پر ایک تالاب کو دوسرے سے مربوط کرتے ہیں ۔ حیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے کل حیڈرا آفس پر شہر میں سیلاب ، اس کی وجوہات اور ریلیف اقدامات پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسسٹر مانیٹرنگ سنٹر کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر جی ایس سرینواس ریڈی نے اس مسئلہ کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے اس موقع پر ماحولیات کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جس کی وجہ عوام کو مسائل ہورہے ہیں ۔ ماحولیاتی آلودگی اور دیگر وجوہات کے باعث شہر میں شدید بارش ہورہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔۔