شہر میں نقلی ڈاکٹرس کے خلاف میڈیکل کونسل کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے عہدیداروں نے کل شہر کے مختلف مقامات پر نقلی ڈاکٹرس کے کلینکس کے معائنے کئے ۔ آٹھ رکنی ٹیم نے چبنتل ، شاہ پور ، آئی ڈی پی ایل علاقوں میں مراکز چلانے والے نقلی ڈاکٹرس کے خلاف کارروائی کی جہاں وہ اینٹی بائیوٹکس کی زیادہ مقدار تجویز کرتے اور سرجیکل انسٹرومینٹس کا بھی استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ۔ نقلی ڈاکٹرس نے ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کے سلسلہ میں میڈیکل شاپ اور ڈائیگناسٹک سنٹرس بھی قائم کئے ۔ اس کونسل کا مقصد درکار قابلیت کے بغیر طبی علاج کرتے ہوئے لوگوں کی زندگی کو جوکھم میں ڈالنے والے ان افراد کیخلاف کارروائی کرنا ہے ۔۔