شہر میں ٹریفک مسائل سے نمٹنے مزید 90 نئے سگنلوں کا منصوبہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /16 اگست ( آئی این این ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن موجودہ 221 ٹریفک سگنلوں کے علاوہ شہر کے مختلف حصوں میں مزید 90 نئے سگنلس تنصیب کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر دانا کشور نے آج یہاں بتایا کہ ایڈیشنل پولیس کمشنر ( ٹریفک ) انیل کمار کے ساتھ شہر میں ٹریفک سگنلس کی کارکردگی اور مرمت کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران کمشنر نے کہا کہ موجودہ 221 سگنلس میں سے صرف 86 ہی مناسب طور پر کام کر رہے ہیں اور دیگر 80جزوی طور پر کارکرد ہیں جبکہ بقیہ 55 سگنلس ناکارہ پڑے ہیں ۔ اس کا سبب فری یو ٹرن والے راستے ہیں یا پھر ایچ ایم آر کاموں کا سبب سگنلس ناکارہ ہو رہے ہیں ۔ سینئیر بلدی اور ٹریفک عہدیدار بھی میٹنگ میں شریک تھے ۔