شہر میں ٹپر گاڑیوں سے حادثات میں اضافہ

   

Ferty9 Clinic

قیمتی جانیں ضائع ، ٹرافک پولیس اور آر ٹی اے کی معنیٰ خیز خاموشی
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شہر میں لاپرواہی سے چلائی جانے والی ٹپر گاڑیاں موت کا پروانہ ثابت ہورہی ہیں جو عام طور پر ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیمتی عوامی جانوں کو ضائع کررہی ہیں اور دو دن کے عرصہ میں ٹپر گاڑیوں سے دو ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں ایک 23 جون کو بوئن پلی میں ایک آٹو ڈرائیور کی 6 سالہ بیٹی تو دوسری واقع یاپرال میں پیش آیا جہاں 32 سالہ خاتون دوسرے دن ٹیپر کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ دو ماہ قبل مہدی پٹنم کے پاس ایک ٹپر نے موٹر سوار جوڑے کو ٹکر دیدی جس کی وجہ سے دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے تھے اور شہر میں اس طرح کے حادثات میں بتدریج اضافہ ہی درج کیا جارہا ہے ۔ اتنے حادثات اور ہلاکتوں کے باوجود ٹرافک پولیس اور آر ٹی اے عہدیدارو ںکی خاموشی معنی خیز ہے ۔ دن دھاڑے ٹپرس شہر کی سڑکوں پر بڑی تیز رفتاری سے چل رہی ہیں اور ان ٹیپر کا استعمال عام طور پر پتھر ، ریتی ، کنکر اور تعمیراتی ملبہ وغیرہ کی منتقلی کے لیے کیا جاتا ہے اور اکثر ٹپرس کے ڈرائیورس حالت نشہ میں ڈرائیونگ کرتے ہیں حالانکہ دن کے اوقات میں شہری سڑکوں پر ٹپرس کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے اور انہیں صرف رات 10 بجے تا علی الصبح 6 بجے تک ہی شہری سڑکوں پر آمد و رفت کرنے کی اجازت ہے اس کے باوجود بھاری ٹرافک کے اوقات صبح و شام میں بھی ٹپرس شہری سڑکوں پر چلائی جارہی ہیں اور نتیجہ میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں ۔۔