مختلف علاقوں میںپولیس کا پیدل مارچ ۔ گاڑیوں کی تلاشی ۔ عوام کی جانب سے بھرپور تعاون
حیدرآباد /9 مئی ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں آپریشن ابھیاس کے بعد آج جمعہ کے روز پولیس نے کئی علاقوں میں مارچ کیا ۔ پیدل پٹرولنگ اور مارچ کے ذریعہ علاقوں میں گشت کرتے ہوئے پولیس نے حالات کا جائزہ لیا ۔ علاوہ ازیں محکمہ فائر سروسیس کی جانب سے ہائیکورٹ میں آج ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا ۔ اس ڈرل کا مقصد بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیاری کا جائزہ لینا اور شعور بیدار کرنا تھا ۔ اس ڈرل کا اہتمام تلنگانہ فائر ایمرجنسی ڈیزاسٹر ریسپانس ؤ سیول ڈیفنس محکمہ کی جانب سے ہائیکورٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا ۔ علاوہ ازیں کمشنر پولیس کی ہدایت کے بعد پولیس کی جانب سے خصوصی چوکسی اور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سرحد پر تناؤ اور کشیدگی کے پیش نظر سٹی پولیس نے چوکسی اختیار کرلی اور حساس علاقوں میں گشت بڑھادی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد ریاست میں چوکسی اختیارکی جارہی ہے۔ سرکاری اور صیانتی و ڈیفنس تنصیبات کی نگرانی بڑھادی گئی ہے ۔ ایک طرف جنگی حالات سے نمٹنے کے علاوہ دوسری طرف شہریوں میں اعتماد کی بحالی سٹی پولیس توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ عوام میں اعتماد کی بحالی اور علاقہ میں مضبوط گرفت ہیں پہل کرتے ہوئے آج مہدی پٹنم ، ملے پلی ، بالاپور اور میرچوک حدود میں پولیس کی جانب سے مارچ اور پیدل گشت کی گئی ۔ مہدی پٹنم معراج چوراہا تا ملے پلی پولیس کی جانب سے پیدل گشت کی گئی اور اس دوران عوام میں اعتماد بحال کیا گیا۔ عوام کو آپریشن ابھیاس کے تحت چوکس رہنے اور احتیاطی اقدامات کی ترغیب کے علاوہ پولیس نے کئی مقامات پر تلاشی کو بھی جاری رکھا ۔ بالاپور علاقہ کی نبیل کالونی میں پولیس نے نیم فوجی دستوں کے ساتھ مارچ کیا اور تلاشی لی گئی ۔ جس میں شہریوں نے بھرپور تعاون پیش کیا ۔ شہریوں کے سامان اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی ۔ اس دوران مقامی عوام نے نیم فوجی دستوں کی موجودگی پر بھرپو تعاون پیش کیا اور فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کی ایک دوسرے کو تلقین کی ۔ ملک کے موجودہ حالات اور جنگ کے موقع پر انٹلی جنس اطلاعات کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں ۔ حیدرآباد میں کمانڈ کنٹرول سنٹر سے حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اور فوری اقدامات کی ہدایت بھی جاری کئے جارہے ہیں ۔ کمشنر پولیس سی وی آنند حالات کا قریبی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ شہر میں موجودہ اہم دفاعی تنصیبات اور دفاتر کے علاوہ سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور ان علاقوں میں موجودہ کیمروں کی کارکردگی کی جانچ کرکے مقامی پولیس کو چوکس کیا جارہا ہے ۔ شہر کے اہم بازاروں اور مارکٹس میں گدشت میں اضافہ کردیا گیا ہے اور حساس علاقوں کا عملاً محاضرہ کرلیا گیا ۔ اس دوران مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت بالخصوص پڑوسی دہشت گرد تنظیموں کے سلیپر سیل ارکان کے متعلق حملوں کے اندیشہ کے پیش نظر کسی بھی کارروائی کیلئے تیار رہنے اور سازشوں کو ناکام بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں عوام کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے سٹی پولیس حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ع