افواہوں پر توجہ نہ دینیپولیس کمشنر کی عوام سے اپیل
حیدرآباد 24 مارچ (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے منگل کو اِس بات کی وضاحت کی کہ دونوں شہروں میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قلت نہیں ہے۔ شہر کے سینکڑوں پٹرول پمپس پر اچانک ہجوم امڈ پڑنے پر سجنار نے اپنے X اکاؤنٹ کے ذریعہ عوام کو یہ پیام دیا کہ پٹرولیم اشیاء ، کی کوئی قلت نہیں ہے اور افواہوں پر دھیان نہ دیتے ہوئے خوفزدہ نہ ہوں۔ غلط اطلاعات پر بھروسہ کرکے پٹرول پمپس کی سمت نہ دوڑیں۔ اِس سے ہنگامی حالات پیدا ہورہے ہیں۔ حیدرآباد سٹی پولیس حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور دیگر محکمہ جات سے مسلسل رابطہ قائم کئے ہوئے ہے۔ اُنھوں نے واضح طور پر کہاکہ پٹرول اور گیس کی قلت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں اور جھوٹی خبروں پر بھروسہ نہ کریں۔ب