حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے۔ چند افراد جھوٹا پروپگنڈہ کررہے ہیں کہ پٹرول کی قلت ہے جس کی وجہ سے پٹرول بنکس پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے صاف کہا کہ شہر میں ابھی بھی 60 دنوں تک کا پٹرول کا ذخیرہ ہے۔ عوام کو خوف زدہ ہونییا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سجنار نے ٹی جی سی سی سی میں ایک اہم اجلاس میں ضلع کلکٹر ڈی ہری چندنا اور سیول سپلائی عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں یہ بات کہی۔ سجنار نے کہا کہ انتظامیہ تیل کمپنیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے اور شہر بھر میں سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچانک مانگ میں اضافہ ہوا لیکن کہیں بھی نو اسٹاک بورڈ نظر نہیں آرہا ہے۔سجنار نے خبردار کیا کہ اگر اصولوں کے خلاف ورزی کرتے ہوئے بوتلوں اور کین میں پٹرول یا ڈیزل فروخت کیا گیا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کمشنریٹ میں 240 پٹرول پمپس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور 186 فیول اسٹیشنوں پر ایندھن کی سپلائی آسانی سے جاری ہے۔ ش