شہر میں پہلی ڈرائیو ان تھیٹر ائرپورٹ احاطہ میں شروع کی جائیگی

   

حیدرآباد20فروری(سیاست نیوز) شہر میں پہلی ڈرائیوان تھیٹر راجیو گاندھی ائیر پورٹ کے احاطہ میں شروع کی جائیگی ۔ذرائع کے مطابق راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پارکنگ کے احاطہ میں اوپن ائیر ڈرائیو ان تھیٹر کے آغاز کا منصوبہ ہے اور اس پر جلد عمل کی جائیگا۔ ذرائع کی اطلاعات کے مطابق ائیر پورٹ انتظامیہ جی ایم آر نے بھی توثیق کی کہ ائیر پورٹ احاطہ کو شہریوں کیلئے تفریحی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ڈرائیو ان تھیٹر کے آغاز کا منصوبہ ہے۔ ڈرائیو ان تھیٹر میں وسیع و عریض پردہ ہوتا ہے اور اس پر فلم چلائی جاتی ہے اور جو لوگ فلم دیکھنا چاہتے ہیں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فلم بینی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ جلد اس پراجکٹ کا آغاز کردیا جائیگا اور اس کیلئے سرکردہ ممالک میں ڈرائیو ان تھیٹر اور اسے چلانے والوں سے مشاورت جاری ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ جی ایم آر انتظامیہ نے ملک میں پہلی ڈرائیو ان تھیٹر کی سمت پیشرفت شروع کی ہے اور دیگر تفریحی پروگرامس کے آغاز کی بھی منصوبہ بندی کی جار ہی ہے۔م