حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (پریس نوٹ) حیدرآباد میں ریئل اسٹیٹ کے شعبہ میں خانگی سرمایہ کاری میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ 2021 کے پہلے ششماہی (جنوری ۔ جون) کے دوران 2,250 کروڑ سرمایہ کاری ہوئی ہے جو اس مدت کے دوران ملک بھر میں بھی مجموعی سرمایہ کاری کا 12.89 فیصد ہے۔ پہلے ششماہی میں حیدرآباد نے دیگر بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس مدت میں پونے (1690 کروڑ)، ممبئی (1370کروڑ) اور کولکتہ (760 کروڑ) کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چینائی میں کوئی قابل لحاظ سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔