شہر میں ڈیری اینڈ فوڈ، انڈیا گرین انرجی، گرین وہیکل ایکسپوز کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) میڈیا ڈے مارکٹنگ کے زیراہتمام کل شہر میں ہائی ٹیکس، ہائی ٹیک سٹی پر ڈیری اینڈ فوڈ ایکسپو کے چوتھے ایڈیشن، انڈیا گرین انرجی ایکسپو کے چھٹے ایڈیشن اور گرین وہیکل ایکسپو کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح عمل میں آیا۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے ان ایکسپوز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سندیپ کمار سلطانیہ، پرنسپل سکریٹری (انرجی)، چیف منسٹر تلنگانہ کے مشیر نریندر ریڈی، وینو گوپال ہرکارا، سریش کمار سنگھل صدر، ایف ٹی سی سی آئی، مسز داسری ارونا، صدر دلت انڈین چمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری، حیدرآباد، بی اشوک کمار گوڑ صدر تلنگانہ سولار انرجی اسوسی ایشن کو موجود تھے۔ ان ایکسپوز میں فوڈ پراڈکٹس، ڈیری، الیکٹرک وہیکلس کے علاوہ دوسرے اسٹالس بھی لگائے گئے ہیں۔ میڈیا ڈے کے ڈائرکٹرس رام سوندلکر، محمد مدثر اور مسٹر کاشف نے ان ایکسپوز کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا۔