شہر میں کئی مقامات پر بارش

   

حیدرآباد 28/ اگست: شہر کے کئی مقامات پرآج بارش ہوئی۔صبح سے مطلع ابر آلود تھا تاہم دوپہر میں جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز ، عثمان نگر، نانک رام گوڑہ اور دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔خیریت آباد، نامپلی ، امیرپیٹ ،کوکٹ پلی میں کم بارش ہوئی ۔ بعض اضلاع میں بھی بارش کی اطلاع ہے ۔سب سے زیادہ بارش یادادری بھونگیر میں 7.5سنٹی میٹربارش ہوئی۔جوگولامبا گدوال میں 5.5سنٹی میٹر، نلگنڈہ ویلوگوپلی میں 5 سنٹی میٹ،تُنگاتُرتی میں 5 سنٹی میٹر، گدوال گُوٹو میں چار سنٹی میٹر،کھمم ضلع کے تلاڈا میں چارسنٹی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے سبب گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا۔بارش کے سبب درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی۔

اضلاع میںشدید بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو ریاست کے اضلاع عادل آباد ‘ کھمم ‘ منچریال ‘ نرمل ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ ورنگل میںشدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔