شہر میں کارڈیالوجیکل سوسائٹی کی کانفرنس کا آج آغاز

   

حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر (پریس نوٹ) کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کی 73 ویں سالانہ کانفرنس کا حیدرآباد میں 2 تا 5 ڈسمبر انعقاد عمل میں آئے گا۔ حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر
(HICC)
مادھوپور میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ایک ہزار سے زیادہ کارڈیالوجسٹس، سائنٹسٹ، انجینئرس، نگہداشت صحت کے ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد حصہ لیں گے۔ سہ روزہ کانفرنس کے دوران امراض قلب، اس کی بہتر نگہداشت سے متعلق عصری طریقہ علاج اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آرگنائزنگ چیرپرسن ڈاکٹر دیاساگر راؤ نے دیگر کے ساتھ میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔