شہر میں کا کیمرہ ریسرچ سنٹر OPPO

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد نے ایک اور کارنامہ کو انجام دیا ہے۔ معروف اسمارٹ فون تیار کرنے والے ادارہ OPPO اپوو نے کیمرہ تیار کرنے والے ریسرچ سنٹر (انوویشن لیاب ) کو حیدرآباد میں قائم کیا ہے۔ بھارت کو ریسرچ شعبہ میں عالمی شناخت کیلئے اس طرح کے ادارے مددگار ثابت ہوں گے۔ اپوو نے بتایا کہ حیدرآباد میں واقع اس ادارہ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مرکز میں اس لیاب کو قائم کیا گیا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹلیجنس کو استعمال کرتے ہوئے جدید تقاضوں سے بھرپور اسمارٹ فونس کیمروں کو تیار کرنے کیلئے ایک خصوصی الیجنگ سافٹ ویر کو تیار کیا جارہا ہے۔ ویڈیو ۔ اسپیشل فوٹو گرافی فل ڈائمینشن فیوجن، یوٹرنیٹ ویڈیو سسٹم ٹکنالوجی پر ریسرچ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر اپوو بھارت ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ شعبہ کے سربراہ تسلیم عارف نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ ، آفریقہ ، مغربی ایشیاء، جاپان اور یوروپ کے علاوہ دیگر ممالک کیلئے حیدرآباد سے معیاری ٹکنالوجی خدمات کو فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کیمرے کی تیاری کا یہ پہلا تجربہ ہے۔A