شہر میں کل امتناعی احکام

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 21 مئی (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں شہروں میں سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ تمام رائے شماری مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے امتناعی احکام جاری کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کو چوکس رکھا گیا ہے۔