شہر میں کل مویشیوں کا تہوار ’صدر‘ کی تیاریاں، مشیر آباد سے جلوس

,

   

ہریانہ کے دو کھلگے شہنشاہ اور سرتاج مرکز توجہ، چارہ میں خشک میوے، سیب اور دودھ شامل
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد کی یادو برادری منگل کو مویشیوں کا تہوار ’صدر‘ منانے کی پوری تیاری کرلی ہے ۔ مویشیوں کے اس سالانہ جشن میں 1600 کیلو وزنی سرتاج اور 2000 کیلو وزنی شہنشاہ مرکز توجہ بنے ہوئے ہیں۔ ان دونوں کھلگوں کا تعلق ہریانہ سے ہے ۔ جنہیں حیدرآباد کے سالانہ سب سے بڑے تہوار میں شامل کیا جارہا ہے ۔ اس تہوار کے لئے یادو برادری کے بعض ارکان گزشتہ کئی ہفتوں سے مصروف تھے ۔ مشیر آباد سے نارائن گوڑہ وائی ایم سی اے تک منگل کو نکالے جانے والے اس جلوس میں پانچ کھلگے شامل رہیں گے ۔ شہنشاہ اور سرتاج دونوں کا قد چھ فٹ ہے جنہیں روزانہ 25 لیٹر دودھ ، 30 لیٹر پانی ، کئی کیلو بادام ، پستہ ، کاجو وغیرہ جیسے خشک میوؤں کے علاوہ سیب ، چونی ، کھلی، گڑ وغیرہ کھلایا جاتا ہے ۔ تہوار کے موقع پر ان مویشیوں کو بال ، کھر اور سینگ تراش ، خراش کے ذریعہ خوبصورتی کے سجایا جاتا ہے ۔