تلنگانہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد1000 سے متجاوز
حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل تیسرے دن اتوار کو بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ سرکاری اطلاعات کے بموجب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا وائرس کے 11 مریضوں کی شناخت ہوئی جبکہ دیگر تمام اضلاع میں کہیں بھی کوئی کورونا وائرس مثبت نہیں پایا گیا ۔ دواخانوں میں زیر علاج 9 مریضوں کو صحتیابی بعد کے آج ڈسچارج کر دیا گیا ۔ محکمہ صحت و خاندان بہبود کے تازہ ترین بلٹین کے مطابق تلنگانہ میں کورونا وائرس سے اتوار کو کوئی شخص فوت نہیں ہوا اور ریاست میں متوفیوں کی تعداد 25 رہی جن میں سب سے زیادہ 18 کا تعلق جی ایچ ایم سی سے ہے ماباقی تین کا تعلق اضلاع میڑچل ‘ منچریال اور نارائن پیٹ سے ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس کے جملہ 1001 مشتبہ و متاثرہ مریض تھے جن کے منجملہ 660 مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں ۔ حیدرآباد کے بعد 83 کوویڈ ۔19 کسیس کے ساتھ سوریہ پیٹ دوسرا بری طرح متاثرہ ضلاع ہے ۔