شہر میں گانجہ کی فروخت، تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /27 اکٹوبر (سیاست نیوز) ناچارم پولیس نے ملکاجگری سی سی ایس پولیس کی مدد سے شہر میں گانجہ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرلئے ۔ پولیس کے بموجب مہاراشٹرا کے ضلع ناسک سے تعلق رکھنے والا عبدالنفیس اپنے ساتھیوں اور قریبی رشتہ داروں شیخ عتیق ، شیخ عبدالمتین ، رزاق خان کی مدد سے آندھراپردیش کے علاقہ وشاکھاپٹنم سے گانجہ حاصل کرکے اسے شہر حیدرآباد منتقل کیا تھا اور یہاں سے اس منشیات کو یہاں سے مہاراشٹرا کے علاقہ ناسک منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ منشیات کو پالیتھن بیاگس میں پیاک کرکے اسے بیاگ میں رکھا گیا تھا اور ناچارم کے علاقہ ایچ ایم ٹی نگر اسنہاپوری کالونی میں ایک مکان میں محفوظ رکھا گیا تھا ۔ ملکاجگری سی سی ایس اور ناچارم پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 73 کیلو گانجہ اور موبائیل فونس ضبط کرلئے ۔ جبکہ عبدالنفیس فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔