حیدرآباد۔26 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس گانجہ کے کاروبار میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف ہنوز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور 26 اکتوبر کو شہر میں گانجہ سے متعلق 11 ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ لنگر حوض پولیس نے گانجہ کے کاروبار میں ملوث ہونے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلئے۔
