شہر میں گرونانک جینتی جلوس کا اہتمام

   

حیدرآباد: سکھ برادری کی جانب سے پہلے سکھ گرو سی گرونانک دیوجی کے 552 ویں یوم پیدائش کے حصہ کے طور پر حیدرآباد میںچہارشنبہ کو جلوس نکالا گیا جو سری گرو سنگھ سبھا اشوک بازار سے نکل کر افضل گنج آئی لینڈ، سدی عنبر بازار ، معظم جاہی مارکٹ ، جامباغ ، پتلی باؤلی ، گاؤلی گوڑہ کے سنٹرل گردوارہ سنٹرل گردوارہ ، شنکر شیر ہوٹل سے گزرتا ہوا واپس پہنچا۔جلوس میں بڑی تعداد میں سکھ برادری کے افراد شریک تھے۔اسی طرح سکندرآباد میں پرکاش اتسو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گردوارہ صاحب سکندرآباد سے نگر کیرتن (جلوس) نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں سکھوں نے حصہ لیا۔ جلوس کے موقع پر سکھ مارشل آرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ یہ جلوس سکندرآباد ریلوے اسٹیشن ، کیز ہائی اسکول ، بلیوسی ہوٹل ، سنگیت کراس روڈ ، سینٹ اینس اسکول ، سکندرآباد کلاک ٹاؤر ، منوہر تھیٹر سے ہوتا ہوا شام میں گردوارہ صاحب سکندرآباد پہنچا۔ اس دوران گرونانک کی تعلیمات کو خوبصورتی سے سجائی گئی ایک وہیکل پر پیش کیا گیا۔ گرونانک کا یوم پیدائش 19 نومبر ہے۔