حیدرآباد 31اگست(یواین آئی) گنیش اتسو کے موقع پر حیدرآباد وسکندرآباد میں پولیس کا وسیع تربندوبست دیکھاجارہا ہے ۔ حیدرآباد میں تقریباً 8 سے 10 ہزار مورتیاں بٹھائی جارہی ہیں۔ بڑے پیمانے پر گنیش منڈپموں کی تعمیر اور پرانے شہر میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس چوکس ہوگئی ہے۔ شہرکے500 حساس علاقوں کی نشاندہی کی گئی جن کا سینئر پولیس حکام وقفہ وقفہ سے دورہ کریں گے ۔