شہر میں ہر بلڈنگ کیلئے جی ایچ ایم سی سے یونیک آئی ڈی ، کیو آر کوڈ شروع کیا جائیگا

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے شہر میں ہر بلڈنگ کیلئے ایک یونیک آئیڈنٹیفیکیشن نمبر اور کیو آر کوڈ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ اس پر عملدرآمد ہونے پر ہر بلڈنگ کیلئے بلدی خدمات کیلئے مختلف محکمہ جات کے ساتھ اس کا خود کا کوڈ لنک ہوگا ۔ جی ایچ ایم سی کے مطابق یہ عمارت کی تعمیر کے پریشنس فلور اینڈ فلیٹ تفصیلات ، پراپرٹی ٹیکس آئیڈنیٹیفیکشن نمبرس ، الیکٹریسٹی کنکشنس اور ٹریڈ لائسنس کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری ریکارڈس دکھائے گا ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ بلڈنگ مالکین ان کے یونیک آئی ڈی نمبر کا استعمال کرتے ہوئے جی ایچ ایم سی ویب سائیٹ کو لاگ آن کر پائیں گے ۔ وہ جائیداد ٹیکس اسیسمنٹ اور ان کے مکان اور کمرشیل جائیداد سے متعلق دیگر بلدی خدمات کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔ اس سسٹم میں زیادہ شفافیت ہوگی اور اس سے حکومت اور شہریوں دونوں کو فائدہ ہوگا ۔ فی الوقت جی ایچ ایم سی میں صرف محدود بلڈنگ ڈاٹا ہے جو مالکین یا فیلڈ اسٹاف کی جانب سے داخل کئے گئے ریکارڈس کی اساس پر ہے ۔ اکیوریسی کو بہتر بنانے کیلئے عہدیداروں نے شہر کا ایک 3D ڈیجیٹل میاپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو گوگل اسٹریٹ ویو میاپس کی طرح ہوگا اور بلڈنگ کی اونچائی اور اسٹرکچر کو صاف طور پر دکھائے گا ۔ کارپوریشن نے جی آئی ایس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے شہر میں بلڈنگس کیلئے ایک انٹگریٹیڈ ڈیٹابیس تیار کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن نے جی آئی ایس سروے کے ذریعہ شہر کا ایک 2Dمیاپ تیار کیا ہے اور اب اس کا منصوبہ ایڈوانسڈ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئیہ ایک مکمل 3D میاپ تیار کرنے کا ہے۔ اس کیلئے ٹنڈا کا عمل شروع ہوا ہے اور اس پراجکٹ کیلئے جلد ہی کسی کمپنی کا انتخاب کیا جائیگا ۔ A