شہر میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

   

حیدرآباد ۔ شہر میں آج سہ پہر ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور گرمی سے پریشان عوام نے راحت کی سانس لی۔ محکمہ موسمیات نے 7 مئی تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ72 گھنٹوں کے دوران گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہوئی۔منگل کو تلنگانہ، رائل سیما اور ساحلی آندھراپردیش کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 41.5ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں 39.4ڈگری سلسیس اور رائل سیما کے کرنول میں بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں شام یا رات کے وقت گرج چمک یا بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں درجہ حرارت 36 اور 25ڈگری کے درمیان ہوگا۔