شہر میں ہنومان جینتی ریالی کیلئے نیم فوجی دستوں کی تعیناتی

   

حیدرآباد : /9 اپریل (سیاست نیوز) شہر میں /12 اپریل کو ہنومان جینتی ریالی کے دوران مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔ حیدرآباد سٹی پولیس کے 17 ہزار ملازمین اور عہدیداروں کے علاوہ آر اے ایف ، اے آر آکٹوپس ، اسپیشل پولیس و دیگر شعبوں کو تعینات کیا جائے گا ۔ یہ بات کمشنر پولیس حیدرآباد ڈی جی ، سی وی آنند نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں کوٹھی میڈیکل کالج میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ کوٹھی میڈیکل کالج کے آڈیٹور یم میں حیدرآباد سٹی پولیس کے علاوہ بلدیہ ، واٹر ورکس ، بر قی ، آر اینڈ بی ، وی ایچ پی ، بجرنگ دل کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ سٹی پولیس کمشنر نے تمام محکموں سے تعاون کا وعدہ کیا اور باہمی تال میل اور تعاون پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریالی کا /12 اپریل کو صبح گولی گوڑہ رام مندر سے آغاز ہوگا اور سکندرآباد میں اختتام ہوگا ۔ع