شہر میں ہنگامی صورتحال پر قابو پانے غیرمعمولی انتظامات

   

پانی کے فلنگ اسٹیشنوں کا قیام، حادثات پر ٹینکرس سے پانی کی سربراہی کیلئے تیار
حیدرآباد ۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) پٹن چیرو کے علاقہ پاشامیلارم میں ایک فیکٹری میں حالیہ دھماکہ کے بعد اس بات کی تشویش کی جارہی ہیکہ ہنگامی صورتحال کے دوران حیدرآباد کے صنعتی علاقوں کو کتنی تیزی سے پانی فراہم کیا جاسکتا ہے۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے عہدیداروں کا کہنا ہیکہ شہر میں ہنگامی صورتحال میں صرف منٹوں میں پانی فراہم کیا جائے گا جس میں فلنگ اسٹیشن کلیدی کردار ادا کریں گے۔ بالانگر صنعتی علاقہ میں تین بڑے واٹر فلنگ اسٹیشنز فتح نگر، موسی پیٹ اور بھرت نگر کے ذریعہ خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ فتح نگر صرف تین کیلو میٹر کے فاصلہ ہے جو حادثہ کے وقت ٹینکرز 10 منٹ میں بالانگر کے صنعتی علاقہ میں پہنچ سکتے ہیں۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی بالانگر کے منیجر انیل کمار نے کہا کہ لنگم پلی کے بورویلز سے پانی کا ذخیرہ کیا جارہا ہے اور ہنگامی صورتحال میں اضافہ ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھے جاتے ہیں۔ چرلاپلی کا صنعتی مرکز اور بھی بہتر پوزیشن میں ہے۔ رادھیکا (اے ایس راؤگر) مولا علی اور حبشی گوڑہ میں فلنگ اسٹیشن چھ کیلو میٹر کے دائرے میں ہیں۔ باچوپلی اور بولارم زون قریب میں ہی واقع ہیں یہاں سے 10 تا 15 منٹ میں ہنگامی حالت میں ٹینکر کو طلب کرلیا جاسکتا ہے۔ ناچارم میں صنعتی یونٹ چار قریبی فلنگ اسٹیشنوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مولاعلی، تارناکہ، اپل اور حبشی گوڑہ، ناچارم زون کے منیجر محمد سراج الدین نے بتایا کہ مولاعلی صنعتی علاقے سے صرف تین کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے۔ ہم واقعہ کے وقت ٹینکر کو فوری روانہ کرنے کو یقینی بنارہے ہیں۔ ش