شہر میں ہوم فرنیچر ایکسپو

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ہوم فرنیچر ایکسپو 12 تا 14 جولائی ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر ، ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد پر منعقد کیا جارہا ہے ۔ IADS اینڈ ایونٹس کی جانب سے خصوصی تھائی لینڈ شاپنگ فیسٹیول کے ساتھ پیش کئے جارہے اس سہ روزہ ہوم فرنیچر ایکسپو میں تھائی لینڈ کے خصوصی فرنیچر کے علاوہ ترکی ، کوریا ، افغانستان ، تائیوان ، ملیشیا اور یو اے ای کے خوبصورت فرنیچر کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے جس میں گھریلو اور کمرشیل مقاصد کے لیے فرنیچر کو پیش کیا جارہا ہے ۔۔