شہر میں 11 علاقوں میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر ‘ سرینواس یادو

   

حیدرآباد۔ کانگریس کے خلاف اپنی تنقید کو جاری رکھتے ہوئے وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے آج دعوی کیا کہ گریٹر حیدرآباد علاقہ میں 111 مقامات پر ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گریٹر حیدرآباد حدود میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ رکتھی ہے ۔ انہوں نے کانگریس قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے طور پر ہی ان تمام مقامات کا دورہ کریں اور پھر کوئی تبصرہ کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں غریبوں کو ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات الاٹ کرنے حکومت نے جو وعدہ کیا ہے اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت شہر میںاراضیات کی قلت کے باعث شہر کے باہر بھی کچھ پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے ۔ حکومت اپنی خود کی اراضی پر مکان تعمیر کرنے کے خواہاں افراد کو درکار معاشی امداد بھی فراہم کریگی ۔ سرینواس یادو نے ادعا کیا کہ غیر منقسم آندھرا پردیش میں کانگریس حکومت نے ویکر سیکشن ہاوزنگ پراجیکٹس بھی شہر کے باہر تعمیر کئے تھے کیونکہ شہر میں اراضیات کی قلت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو نیشنل اربن رنیول مشن کے تحت 2007-14 کے درمیان 91 مقامات پر 45,951 مکانات تعمیر کئے گئے تھے ۔