حیدرآباد 11 جون (سیاست نیوز) بلدی نظم و نسق کو شہریوں سے قریب تر کرنے کے لئے جی ایچ ایم سی کے 150 وارڈ آفسیس کا 16 جون کو افتتاح کیا جائے گا۔ وزیر بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے کل یہ بات کہی۔ ریاست کی یوم تاسیس تقاریب کے سلسلہ میں جی ایچ ایم سی کے وارڈ سطح کے عہدیداروں کے ساتھ ایک انٹریکٹیو سیشن سے مخاطب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ہر وارڈ آفس میں مختلف شعبوں کے 10 اسٹاف ممبرس ہوں گے اور یہ وارڈ اڈمنسٹریٹیو آفیسر (WAO) کی قیادت میں ہوگا۔ مسائل اور شکایتوں کو حل کرنے کے وقت سے متعلق تفصیلات کے ساتھ سٹیزنس چارٹر کو جاری کیا جائے گا اور اسے وارڈ آفس میں آویزاں کیا جائے گا۔