حبیب نگر انسپکٹر کو کنٹرول روم پر تعینات کردیا گیا
حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے آج شہر کے 17 انسپکٹران کے تبادلے کئے۔ جمعہ کو پولیس اسٹیشن پر روڈی شیٹر کے افراد خاندان کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعہ کے بعد کمشنر پولیس نے انسپکٹر حبیب نگر پی امرتا ریڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے اُنھیں پولیس کنٹرول روم پر تعینات کردیا ہے جبکہ ٹریفک برانچ سے وابستہ انسپکٹر پی شیوا چندرا کو انسپکٹر حبیب نگر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح انسپکٹر بوئن پلی پولیس اسٹیشن ڈی راجیش کا تبادلہ پولیس کنٹرول روم کو کردیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر نارتھ زون اسپیشل برانچ پی چندرشیکھر کا تبادلہ کرکے اُنھیں انسپکٹر بوئن پلی مقرر کیا گیا ہے۔ ٹریفک برانچ سے وابستہ محمد حبیب اللہ خان کا تبادلہ کرکے اُنھیں انسپکٹر کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہاں کے انسپکٹر ایس جانکی ریڈی کو انسپکٹر جنرل پولیس ویسٹ زون کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اِسی طرح اکولہ سرینواس کو ایڈیشنل انسپکٹر آصف نگر، جی کاشی کو رام گوپال پیٹ، کے پرساد راؤ کو ایڈیشنل انسپکٹر ٹپہ چبوترہ، ڈی یالادری انسپکٹر ٹریفک بیگم پیٹ کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نلگنڈہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آر ایلپا کو ایڈیشنل انسپکٹر مارکٹ پولیس اسٹیشن، ایس سیدا بابو کو ایس آئی ٹی، ایس سیدلو کو ٹریفک برانچ، راجندر کلکرنی کو ٹریفک برانچ، کے سرینواس ریڈی کو آئی ٹی سیل، وی وینکٹیش کو سٹی سکیورٹی ونگ پر تعینات کیا گیا ہے۔