حیدرآباد 10 جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 17 جنوری سے غیر معینہ مدت کے آٹو بند کا اعلان کیا ہے ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ سٹی پولیس نے ’ مائی آٹو سیف ‘ پراجیکٹ جو شروع کیا ہے اس کو اس وقت تک کیلئے ملتوی کردیا جائے جب تک موجودہ کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا جس طرح پڑوسی ریاستوں میں کیا گیا ہے ۔ جے اے سی قائدین نے سٹی پولیس کے اس پراجیکٹ کو یکطرفہ قرار دیا ہے ۔