حیدرآباد۔/30 جولائی، ( سیاست نیوز)تلنگانہ میں تاحال معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔معمول کی بارش344.6ملی میٹر ہے جبکہ ریاست میں تاحال438.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں 2اگست تک ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے اور اس وقفہ کیلئے کوئی ا لرٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ماہرین کے مطابق مشرقی اور وسطی تلنگانہ میں اوسط سے تیز بارش ہوسکتی ہے ۔
بعض اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے جن میں محبوب آباد اور ورنگل شامل ہیں ۔