حیدرآباد۔ 3 جون (سیاست نیوز) سونے کی قیمتیں پھر آسمان کو چھو رہی ہیں۔ 10 گرام سونے کی قیمت سب سے بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔ آج منگل کو دوپہر 12 بجے 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,00,110 روپئے ہوگئی ۔ ماہرین کے مطابق یہ ماضی کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ واضح رہے کہ 22 اپریل کو 24 کیرٹ 10 گرام سونے کی قیمت 1,00,015 روپئے تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک طرف سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری طرف ڈالر اور روپئے کی شرح تبادلہ میں اُتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ افراط زر ، عالمی سیاسی غیریقینی صورتحال سونے کی قیمت میں اضافہ کی بنیادی وجوہات بتائی گئیں ۔ تلنگانہ میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے۔ اسکے علاوہ لوگ سونے کی خریدی کو طویل مدتی سرمایہ کاری تصور کررہے ہیں۔ جس سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔2