شہر میں 27 تا 29 نومبر پولٹری انڈیا ایکسپو 2024

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : پولٹری انڈیا ایکسپو 2024 کا 16 واں ایڈیشن شہر میں 27 تا 29 نومبر ہائی ٹیکس ، ہائی ٹیک سٹی میں منعقد ہوگا ۔ اس بڑی اور باوقار سہ روزہ نمائش کا اہتمام انڈین پولٹری ایکوپمـنٹ مینوفکچررس اسوسی ایشن (IPEMA) کی جانب سے ان لاکنگ پولٹری پوٹینشیل تھیم کے ساتھ کیا جارہا ہے جو ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا جہاں نہ صرف جدید ٹکنالوجیز ، برآمدات کی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی بلکہ انڈسٹری میں نئی اختراعات کو بھی پیش کیا جائے گا ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے ادے سنگھ بیاس صدر و ای اے سی ممبر پولٹری انڈیا ، ڈاکٹر کے جی آنند وی ایچ ایل ای اے سی ممبر ، کے موہن ریڈی صدر تلنگانہ پولٹری فیڈریشن اور دوسروں نے کہا کہ اس ایکسپو میں زائد از 35 ممالک کے مندوبین حصہ لیں گے اور اس میں مختلف شعبوں جیسے بریڈنگ ، فارما انیمل ہیلت وغیرہ کی نمائندگی کرنے والے 50 ممالک کے 400 ایگزیبیٹرس ان کے پراڈکٹس کی نمائش کریں گے ۔ یہ نمائش 26 نومبر کو شروع ہوگی جو کہ نالج ڈے ہوگا جس میں انڈسٹری کے مشہور ماہرین ان کے نظریات پیش کریں گے ۔۔