مسز نکیتا پنت ڈی سی پی ٹاسک فورس مقرر
حیدرآباد : /20 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ مجوزہ انتخابات کے پیش نظر مرکزی الیکشن کمیشن نے شہر میں 3 نئے ڈپٹی کمشنران کا تقرر کرنے احکام جاری کئے ۔ بی روہت راجو گروپ کمانڈر گرے ہانڈس کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ ایسٹ زون مقرر کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر پولیس اسپیشل برانچ رچہ کونڈہ بی بالاسوامی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ ویسٹ زون مقرر کیا گیا ہے ۔ مسز نکیتا پنت ڈپٹی کمشنر پولیس وویمنس سیفٹی ونگ سائبر آباد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ۔ڈاکٹر چیتنا مہیلا بھتولا جوائنٹ ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پولیس پدا پلی مقرر کیا گیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس ٹریننگ ڈاکٹر ترون جوشی کا تبادلہ کرکے انہیں جوائنٹ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مقرر کیا گیا ۔ تلنگانہ انتخابات کے پیش نظر مرکزی الیکشن کمیشن نے سابق میں 12 پولیس عہدیداران بشمول پولیس کمشنر حیدرآباد ، ورنگل اور نظام آباد کا تبادلہ کیا تھا اور شہر کے 2 ڈپٹی کمشنران کا بھی تبادلہ کیا ہے ۔