شہر میں 30 سال میں خشک ترین ماہ اکٹوبر کا ریکارڈ

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میں گذشتہ 30 سال میں ماہ اکٹوبر اس سال خشک ترین گذر رہا ہے اور خشک موسم کا مہینہ ہوگیا ہے ۔ اس ماہ کے پہلے 20 دن میں کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ نیز آئی ایم ڈی کی جانب سے یہ پیش قیاسی کی گئی کہ مابقی ماہ کے دوران بارش کی شکل میں کسی راحت کا امکان نہیں ہے ۔ حیدرآباد میں اس سال ماہ اکٹوبر میں بارش نہ ہونے کا ایک ریکارڈ قائم ہورہا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ۔ 1991 سے آئی ایم ڈی کے ڈیٹا کے مطابق اکٹوبر شہر میں مسلسل ایک بارش کا مہینہ ہوا کرتا تھا۔ یہ صورتحال گذشتہ برسوں کے برعکس ہے ۔ اکٹوبر 2020 میں حیدرآباد میں 400.7mm بارش ہوئی تھی جو اس دہے کی اس ماہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔ تاہم اس سال ماہ اکٹوبر میں صورتحال بالکل مختلف ہوگئی ہے ۔ ماہ اکٹوبر میں تاحال کوئی بارش نہیں ہوئی اور پورے مہینہ میں خشک صورتحال دیکھی جارہی ہے ۔۔