حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کو انتہائی فعال اور سرگرم پبلک وائی فائی نیٹ ورک سٹی بناتے ہوئے ریاستی حکومت نے چہارشنبہ کو 3500 سے زائد وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کی کارکردگی کی یادگار منائی ۔ عام مصروف ترین مقامات کے علاوہ یہ ہاٹ اسپاٹس 400 گورنمنٹ اسکولس اور چند بستی دواخانوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔ ڈیجیٹل تلنگانہ انیشیٹیو کے تحت اسے شروع کر کے حکومت نے اعلان کیا کہ ACT فائبر نیٹ کے اشتراک سے کئے گئے ہائی فائی پراجکٹ کے حصہ کے طور پر حیدرآباد میں ان وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کی بڑی تعداد ہے ۔ یہ ہاٹ اسپاٹس مالس ، دواخانوں ، پبلک پارکس ، میٹرو اسٹیشنس ، پبلک لائبریریز ، تعلیمی اداروں اور دوسرے مقامات پر ہیں ۔ ACT کا منصوبہ اس طرح کے مزید 500 تا 1000 ہاٹ اسپاٹس قائم کرنے کا ہے ۔۔