حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : فیشن اینڈ لائف اسٹائیل نمائش ، بوٹیکس آف انڈیا کا جمعہ کو ہوٹل تاج کرشنا ، بنجارہ ہلز ، حیدرآباد میں آغاز ہوا ۔ 11 اور 12 اگست کو منعقد ہورہی اس نمائش کے آغاز کے موقع پر HYLC-167 کی چیرپرسن روشنی اڈوکیا ، پونم اگروال وائس چیرپرسن ، ودیشا اگروال سکریٹری ، شیویتا اگروال ، خازن اور اس کی پوری ٹیم نے شرکت کی ۔ اس نمائش میں ٹاپ بوٹیکس ، مشہور فیشن ڈیزائنرس ، ویسٹرن ویر ، مشہور جویلری برانڈ کے خوبصورت کلکشن کو پیش کررہے ہیں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر سنجے اگروال ، فاونڈر آف بوٹیکس آف انڈیا ایگزیبشنس نے کہا کہ بوٹیکس آف انڈیا ایک مشہور فیشن ۔ لائف اسٹائیل نمائش ہے جو ہندوستان کے زائد از 10 شہروں میں پیش کی جاتی ہے اور آج ہم خوبصورت شہر حیدرآباد میں پیش کررہے ہیں جس کا مقصد با صلاحیت ڈیزائنرس اور بوٹیکس کو ان کے پراڈکٹس کی نمائش اور فروخت کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔۔