حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : فیشن ، لگثرری ، لائف اسٹائیل کی بڑی نمائش ، Hi-Life نمائش کا آج یہاں ایچ آئی سی سی ، نوئیٹل ، ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں آغاز ہوا ۔ اس کے آغاز کے موقع پر نیکیتا پور وال ( مس انڈیا ورلڈ 2024 ) ، سلبرٹیز اور فیشن کی شوقین نے شرکت کی ۔ 8 تا 10 نومبر منعقد ہورہی اس نمائش میں کریٹیو فیشن ملبوسات ، لائف اسٹائیل ملبوسات ، برائیڈل ویر ، ڈیزائنر ویر ، اکسیسریز ، جیویلری اور مزید پراڈکٹس کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر ابائی ڈمینک ، ایم ڈی اینڈ سی ای او ہائی لائف نمائش نے کہا کہ اس نمائش میں ٹاپ فیشن لیبلس ، ٹاپ جیویلرس ، ٹاپ ڈیزائنرس کے پراڈکٹس اور آرٹسٹک کلکشن کو پیش کیا جارہا ہے ۔۔