شہر میں SHRMI ٹیک کانفرنس اینڈ ایکسپو کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ انڈیا کے زیر اہتمام ایک دو روزہ SHRMI ٹیک 23 کانفرنس اینڈ ایکسپو کا یہاں افتتاح ہوا ۔ جس کا مقصد جدید ورک ٹکنالوجی سے واقف کروانا ہے ۔ اس کانفرنس کا تھیم ہے ’ کوانٹم شفٹ ‘ جس میں 120 اسپیکرس 400 ایچ آر اینڈ ٹیک لیڈرس حصہ لے رہے ہیں ۔ مسز اچل کھنہ سی ای او SHRMI انڈیا نے کہا کہ یہ کانفرنس ایچ آر لیڈرس کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو ورک ٹیک میں مختلف رجحانات اور اختراعات پر تبادلہ خیال کریں ۔ اس موقع پر مسٹر انکت اگروال ، ڈی شیوکمار ، سدرشن روی نے بھی مخاطب کیا ۔۔
ایس ایس سی میاتھس کی
آن لائن مفت کوچنگ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایس ایس سی میاتھمیٹکس میں ناکام طلباء کے لیے جناب رفعت اللہ غوری ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چنچل گوڑہ کی جانب سے 15 مئی سے بالکلیہ مفت آن لائن کوچنگ دیں گے ۔ خواہش مند طلباء فون نمبر 9247571898 پر واٹس ایپ کے ذریعہ ربط کریں ۔۔