دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاقوں کے علاوہ بعض اضلاع میں وقفہ وقفہ سے ہلکی تا اوسط بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سکندرآباد کے کئی علاقوں میں منگل کو 5 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق سیتاپھل منڈی اور چیرلہ پلی میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تارناکہ میں 5.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنڈلہ گوڑہ سب سے زیادہ 18.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ سوسائٹی کے مطابق آئندہ دو دنوں کے دوران بعض مقامات پر شدید اور بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
