شہر و ریاست میں شدید بارش ‘ آئندہ تین دن تک کیلئے الرٹ

,

   

جورالا پراجیکٹ لبریز ‘ پانی کی نکاسی ۔ ریاست کے کئی آبپاشی پراجیکٹس بھی لبریز ہونے کے قریب

حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر و ریاست کے مختلف مقامات پر آج زبردست بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن تک موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کرکے چند اضلاع کیلئے آرینج اور چند کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا ۔ ضلع محبوب نگر میں جورالا پراجکٹ لبریز ہوگیا ہے۔ عہدیدار41 گیٹس کھول کر پانی خارج کررہے ہیں ۔ دیگر اضلاع میں بھی پراجکٹس تقریباً لبریز ہوگئے ہیں اور کئی پراجکٹس کے گیٹس کھول کر پانی چھوڑا جارہا ہے۔ ناگرجنا ساگر کے بائیں کنال میں شگاف پڑجانے سے کئی گاوؤں میں پانی داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے اضلاع کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، ناگرکرنول میں زیادہ اور شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، بھدرادری، کتہ گوڑم، محبوب آباد، سدی پیٹ، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد، کاماریڈی، محبوبنگر، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولامبا گدوال میں کہیں کہیں بارش کی پیش قیاسی کرکے آرینج اور ایلو الرٹ جاری کیا ۔ جمعہ کو عادل آباد، کمرم بھیم، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی ۔ کھمم ، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد ، سنگاریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی وغیرہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔10 ستمبر کو عادل آباد، کمرم بھیم، منچریال ، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ میں زیادہ بارش کے اندیشے ظاہر کئے گئے ۔ جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری ، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں حد سے زیادہ بارش ہوگی۔ آج گریٹر حیدرآباد و ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے۔ بارش کے پانی سے شہر کی مختلف سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں جس سے گھنٹوں ٹریفک جام ہوگئی۔ نشیبی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے عوام کو کافی مشکلات پیش آئیں۔ جی ایچ ایم سی اور پولیس عملے کو پانی کی نکاسی اور ٹریفک مسائل کو حل کرتے دیکھا گیا۔ جورالا پراجکٹ میں سیلاب کا بہاؤ جاری ہے۔ گذشتہ چار دن سے اوپری حصہ میں بارش سے کرناٹک کے الماٹی اور نارائن پور ذخائر آب سے پانی چھوڑا جارہا ہے جورالا پراجکٹ میں سیلاب کے پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ۔ اس کے علاوہ پڑوسی کرناٹک کے دریائے گوداوری کے علاقوں میں زبردست بارش ہورہی ہے جس سے تقریبا ہر گھنٹہ دریائے کرشنا کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ ن