شہر و نواحی علاقوںمیں تین افراد کی نعشیں برآمد

   

قتل کئے جانے کا شبہ۔ دو نعشوں کو ثبوت مٹانے جلادیا گیا
حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں قتل کی وارداتوں سے دہشت پیدا ہوگئی۔ پولیس نے کارروائی میںتین نعشوں کو برآمد کرلیا جو جواہر نگر، حیات نگر اور مارکٹ حدود میں دستیاب ہوئیں جہاں نامعلوم افراد نے قتل کے بعد شناخت مٹانے دو نعشوں کو جلا دیا۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق ایک 30 تا 40 سال عمر والے شخص کا قتل کرکے اس کی نعش کو جلا دیا گیا۔ اطلاع کے بعد پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کیا۔ کوکور فارسٹ علاقہ میں اس شخص کو جلا دیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس نامعلوم شخص کسی اور مقام پر قتل کیا گیا اور اس کی نعش کو کوکور علاقہ میں ڈبل بیڈروم مکانات کی وائرنگ کے قریب جلادیا گیا۔ پولیس اس شخص کی شناخت میں مصروف ہے۔ حیات نگر پولیس منوگانور علاقہ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو جلی ہوئی تھی ۔حیات نگر پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شناخت مٹانے کی خاطر اس شخص کی نعش کو جلا دیا گیا۔ مارکٹ پولیس کے مطابق سکندرآباد کے کارپوریٹ ہاسپٹل کے قریب سے پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جس کو تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا اور نعش کو پھینک دیا گیا۔ مارکٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع