سابق ریاستی وزیر کے رشتہ دار کے بشمول 5 افراد ہلاک
حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول سابق ریاستی وزیر کا رشتہ دار فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 22 سالہ تروپت کوری جو انجینئیرنگ کا طالب علم تھا ۔ خواجہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ طالب علم کل رات اپنی 220 سی سی موٹر سائیل پر ویپرو چوراہے سے گذر رہا تھا کہ موٹر سایئکل بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور کوری اس حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ یہ طالب علم سابق ریاستی وزیر پنالہ لکشمیا کا قریبی رشتہ دار بتایا گیا ہے ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ عادل خان جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا یہ لڑکا گذشتہ روز جواہر نگر حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 28 سالہ کبیر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گیارہ اگست کے دن موٹر سائکل پر جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 40 سالہ دیویندر سنگھ جو ایک سابق رکن اسمبلی کے پرسنل سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ سکھ چھاونی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص ڈیوٹی سے گھر واپس آرہا تھا کہ تارامتی بارہ دری کے علاقہ میں موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی ایک سیون سیٹر آٹو کی زد میں آکر یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 36 سالہ تری لوک ناکہ یادو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ اترپردیش کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز یہ شخص آٹو نگر میں لاری لیکر آیا اور لاری یارڈ میں ٹھہرا ہوا تھا کہ دوسری لاری کے ڈرائیور نے گاڑی کو پیچھے ہٹانے کے دوران یادو کو روند دیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔