شہر کا امن متاثر کرنے کی سازش ‘ پرانا پل علاقہ میں کشیدگی

   

پولیس کی موجودگی میں نشان مبارک کی بے حرمتی ۔ قبور مسمار کئے گئے
( بسلسلہ صفحہ آخر ) ۔ تاہم درگاہ اور قبور کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر حملہ کرنے آر ٹی سی بسوں کو نقصان پہنچانے گاڑ یوں کو نذر آتش کرنے اور زخمی اقلیتی طبقہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے بھی اشرار کے خلاف تاحال کارروائی نہیں کی گئی جبکہ اشرار کی حرکتوں اور تشدد کی گواہی والے ویڈیوز گشت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور اشرار کی نشاندہی جاری ہے اور چند اشرار کو پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں ۔ بعد ازاں آج صبح مسمار اور بے حرمتی کی گئیں قبور اور نشانہ مبارک کی مرمت کرکے داغدوزی کی گئی اور سبز رنگ کرکے نشان مبارک کو لگادیا گیا ۔ مسلمانوں کی جانب سے یہ اقدام پولیس کی سخت نگرانی میں کیا گیا اور آج صبح سے پولیس کے عہدیدار حالات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو پرامن رہنے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے اور پولیس نے سوشیل میڈیا پر کڑی نظر رکھتے ہوئے حالات پر عملاً قابو پالیا ہے۔ع