شہر کا امن متاثر کرنے کی سازش ‘ پرانا پل علاقہ میں کشیدگی

,

   

Ferty9 Clinic

پولیس کی موجودگی میں نشان مبارک کی بے حرمتی ۔ قبور مسمار کئے گئے
راہ چلتے اقلیتی افراد کو حملوں کا نشانہ بنانے کے واقعات ۔ پولیس تماشا دیکھتی رہی
آر ٹی سی بسوں اور پولیس کی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ اضافہ دستے تعینات

حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ پرانا پل فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد شہر میں آج اضطراب آمیز سکون پایا گیا حالانکہ کل رات سے ہی پولیس نے علاقہ میں سخت چوکسی احتیار کرلی ہے اور گشت میں اضافہ کردیا ۔ باوجود اس کے آج مندر کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاکر زعفرانی تنظیموں نے احتجا کیا اور بی جے پی کے ریاستی صدر رامچندر راؤ بھی پرانا پل پہنچ گئے۔ کل رات اشرار نے مندر میں نقصان کے نام پر ہنگامہ آرائی کی اور راہگیروں کی شناخت دیکھ کر انہیں نشانہ بنایا ۔ حیدرآباد سٹی پولیس کی موجودگی میں قبور کو نقصان پہنچانے اور غلاف کو سڑک پر پھینکتے ہوئے اقلیتی طبقہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا ۔ اشرار نے آر ٹی سی بسوں کو علاوہ پولیس کی گاڑ یوں کو بھی نقصان پہنچایا اور اقلیتوں پر حملہ کیا ۔ اشرار کی سنگباری میں تقریباً چار پولیس ملازمین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ اشرار کی جانب سے راستہ گزرنے والے اقلیتوں کا تعاقب کرکے ان پر قاتلانہ حملے کئے گئے اور پولیس کو موجودگی میں ایک نوجوان کو جھنڈ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ مقامی پولیس کی خاموشی و قدامات عملاً اشرار کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے ۔ پرانا پل درگاہ اور دروازہ میں موجود قبور کو مسمار کرنے کی کوشش پولیس کی موجودگی میں کی گئی اور چارمینار زون کے ایک پولیس عہدیدار کی موجودگی میں موٹر سیکل کو نذر آتش کیا گیا ۔ پرانا پل واقعہ کے بعد شہریوں میں پولیس کی کارکردگی اور سلامتی پر سوالیہ نشانہ اٹھنے لگے ہیں۔ اشرار کے خلاف پولیس کی موجودگی کے باوجود عدم کارراوئی حالات کو بگاڑنے کا سبب بن گئی۔ پرانا پل دروازہ اور چوراہے کے آس پاس پولیس نے بعد ازاں چوکسی میں اضافہ کردیا ۔ کلثوم پورہ ، ضیاء گوڑہ ، مستعد پورہ اور بہادر پورہ و بیگم بازار، جمعرات بازار، حسینی علم کے راستوں پر جہاں اشرار نے اقلیتی طبقہ کو نشانہ بنایا ، صیانتی انتظامات کئے گئے۔ اڈیشنل کمشنر پولیس تفسیر اقبال رات دیر گئے پرانا پل پہنچ گئے تھے اور آج صبح سے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی سینئر پو لیس عہدیدار پرانا پل میں کیمپ کئے ہیں۔ پرانا پل واقعہ کو ایک سوچی سمجھی سازش تصور کیا جارہا ہے چونکہ چند ہی منٹوں میں اشرار کی آمد اور اقلیتی طبقہ کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ مندر کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور فرقہ وارانہ عمل کے متعلق پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔

شہر کا امن متاثر کرنے کی سازش ‘ پرانا پل علاقہ میں کشیدگی
پولیس کی موجودگی میں نشان مبارک کی بے حرمتی ۔ قبور مسمار کئے گئے
۔ تاہم درگاہ اور قبور کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر حملہ کرنے آر ٹی سی بسوں کو نقصان پہنچانے گاڑ یوں کو نذر آتش کرنے اور زخمی اقلیتی طبقہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے بھی اشرار کے خلاف تاحال کارروائی نہیں کی گئی جبکہ اشرار کی حرکتوں اور تشدد کی گواہی والے ویڈیوز گشت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور اشرار کی نشاندہی جاری ہے اور چند اشرار کو پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں ۔ بعد ازاں آج صبح مسمار اور بے حرمتی کی گئیں قبور اور نشانہ مبارک کی مرمت کرکے داغدوزی کی گئی اور سبز رنگ کرکے نشان مبارک کو لگادیا گیا ۔ مسلمانوں کی جانب سے یہ اقدام پولیس کی سخت نگرانی میں کیا گیا اور آج صبح سے پولیس کے عہدیدار حالات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو پرامن رہنے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے اور پولیس نے سوشیل میڈیا پر کڑی نظر رکھتے ہوئے حالات پر عملاً قابو پالیا ہے۔ع

پرانا پل واقعہ ۔ ایک شخص گرفتار
حیدرآباد /15 جنوری (سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس نے پرانا پل علاقہ میں اایک مذہبی مقام کی بے حرمتی کے معاملے میں ایک مشتبہ شخص کی شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 24 سالہ شفت محمد کے طور پر کی گئی جو بہار سے تعلق رکھتا ہے اور کپڑوں کا کاروبار کرتا ہے۔ وہ حسن نگرمیں مقیم ہے۔ پتہ چلا کہ ملزم نے پرانا پل علاقہ میں شراب نوشی کی تھی اور نشے کی حالت میں مندر پر نصب پرچم کو نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ب